اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کے انچارج غلام حسین دہقانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے باوجود افغانستان کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت، قابل ستائش رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کے انچارج غلام حسین دہقانی، افغانستان کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں کوئی بھی فوجی اقدام، افغان حکومت کی رضامندی کے بغیر عمل میں نہیں آنا چاہیئے۔ غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ایران، افغان پناہ گزینوں کے مسائل کو بنیادی طور پر حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور سلامتی کے امور، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام، ترقیاتی منصوبوں، زراعت اور اقتصادی امور سے متعلق افغانستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھےگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔